دہشت گرد تنظیم PKK ان کے  لیے اور بغداد انتظامیہ کے لیے ایک "بڑا دردِ سر" ہے

عراق میں شیعہ ملیشیا گروہوں کے امریکی فوجی اڈوں پر  حملوں کارروائیاں روکا  جانا چاہیے

2103118
دہشت گرد تنظیم PKK ان کے  لیے اور بغداد انتظامیہ کے لیے ایک "بڑا دردِ سر" ہے

عراقی کرد علاقائی حکومت کے صدر نیچروان بارزانی نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK ان کے  لیے اور بغداد انتظامیہ کے لیے ایک "بڑا دردِ سر" ہے۔

نیچروان بارزانی نے العربیہ ٹیلی ویژن چینل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق میں شیعہ ملیشیا گروہوں کے امریکی فوجی اڈوں پر  حملوں کارروائیاں روکا  جانا چاہیے اور کہا  انہیں خدشہ ہے کہ بغداد کردی علاقے کی حفاظت نہیں کر سکے گا۔

عراق میں امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کی موجودگی کے بارے میں، بارزانی نے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ  "عراقی کرد علاقائی  انتظامیہ  اکیلے نہیں بلکہ عراقی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر اتحادی افواج کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ترکیہ کے خلاف  ہماری سرزمین کے استعمال کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بارزانی نے مزید کہا کہ یہ تنظیم پڑوسی ممالک (ترکیہ) کے لیے خطرہ اور عربیل اور بغداد کے لیے ایک "بڑا دردِسر" ہے۔


 



متعللقہ خبریں