اسرائیلی بربریت سے مزید 1102 فلسطینی دس دنوں میں شہید ہوئے

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مزید 164 فلسطینیوں کو شہید اور 200 کو زخمی کیا

2101136
اسرائیلی بربریت سے مزید 1102 فلسطینی دس دنوں میں شہید ہوئے

گزشتہ 10 دنوں میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں مزید 1102 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جس کے بعد  کل تعداد  28 ہزار 340 تک پہنچ گئی۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 129 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مزید 164 فلسطینیوں کو شہید اور 200 کو زخمی کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قوتوں نے حالیہ 10 ایام میں غزہ  کی پٹی  پر فضائی، بری اور بحری حملوں میں  1102 فلسطینیوں کو  مار ڈالا ۔

وزارت نے زور دیا ہے کہ  ملبے تلے اور سڑک کنارے لاشیں پڑی ہوئی ہیں  جنہیں  اسرائیلی قوتوں کی رکاوٹوں کے باعث    ہیلتھ ورکرز اور  سول دفاعی ٹیمیں اٹھانے سے قاصر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں