" قتل مسئلے کا حل نہیں ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں" اسرائیلی عوام کا حکومت مخالف مظاہرہ

مظاہرین نے اسرائیل سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بند کرنے اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بہت ہو چکا،بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں

2100632
" قتل مسئلے کا حل نہیں ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں" اسرائیلی عوام کا حکومت مخالف مظاہرہ

اسرائیل میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دارالحکومت تل ابیب اور  القدس میں قیدیوں کے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اور ان کے حلیف گروپ مغربی  القدس میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے گھر کے سامنے جمع ہوئے اور فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کو بچانے کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں، مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا اور نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اسرائیل سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بند کرنے اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بہت ہو چکا،بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے اور فوری انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسرائیلی پولیس نے مظاہروں کی کوریج کرنے کی کوشش کرنے والے صحافیوں کے خلاف مداخلت کی۔

تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں