غزّہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 14 فلسطینی شہید

اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت غزّہ کے جنوبی شہر رفح اور وسطی شہر دیر البلح پر حملے کئے ہیں: وافا

2099452
غزّہ پر اسرائیلی فضائی حملے، 14 فلسطینی شہید

غزّہ کی پٹّی کے وسطی اور جنوبی حصّوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 14 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت غزّہ کے جنوبی شہر رفح اور وسطی شہر دیر البلح پر حملے کئے ہیں۔

خبر کے مطابق حملوں میں رہائشی علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ رفح  کے 2 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے  ہیں۔

دیر البلح  پر حملوں میں بھی 2 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 27 ہزار 708 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہداء کا 12 ہزار بچوں پر اور 8 ہزار 190 عورتوں پر مشتمل ہے۔ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد  67 ہزار 147  ہے۔

علاوہ ازیں ہزاروں لاشیں ابھی تک منہدم عمارتوں کے ملبے تلےدبی ہوئی ہیں۔ حملوں میں ہسپتالوں اور تعلیمی ادراوں  کو ہدف بنا کر شہری انفراسٹرکچر  کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں