غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 900 تک پہنچ گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 117 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں

2095754
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 900  تک پہنچ گئی

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 900 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 117 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔

قدرہ نے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 150 فلسطینیوں کو شہید اور 313 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 900 اور زخمیوں کی تعداد 65 ہزار 949 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں موجود ہیں  اور طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کی وجہ سے ان لاشوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں