90 فیصد اسرائیلی شہریوں نے ملکی فوج کے قتل عام کو جائز قرار دے دیا

سروے میں شامل 58.5 فیصد کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول اسرائیل کے ہاتھ میں ہونا چاہیے

2094626
90 فیصد اسرائیلی شہریوں نے ملکی فوج کے قتل عام کو جائز قرار دے دیا

اسرائیلیوں کے  تقریباً 90 فیصد نے اسرائیلی فوج کے قتل عام کو جائز قرار دیا۔

اسرائیل کے  7 اکتوبر  سے ابتک کے حملوں میں 26 ہزار 422 فلسطینی جن میں کم از کم 11 ہزار بچے اور 7 ہزار 500 خواتین شامل ہیں، مارے گئے، تل ابیب یونیورسٹی کے سروے کے مطابق اس قتل عام کے حوالے سے  اسرائیلیوں کی حمایت زیادہ ہے۔

تل ابیب یونیورسٹی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے 8 سے 15 جنوری کے درمیان 605 اسرائیلیوں کے ساتھ ایک سروے کیا۔

سروے میں شامل تقریباً 90 فیصد اسرائیلیوں نےدعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کو "مکمل یا جزوی جواز کے ساتھ" قتل  اور زخمی کیا ہے۔

تقریباً 53 فیصد اسرائیلیوں نے یہ بھی کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

سروے میں شامل 58.5 فیصد کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول اسرائیل کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، 27.1 فیصد کا کہنا ہے کہ کنٹرول کسی بین الاقوامی طاقت کے پاس ہونا چاہیے،جبکہ  5.8 فیصد نے  فلسطینی اتھارٹی کو کنٹرول برقرار رکھنے پر  زور دیا ہے۔

27 فیصد اسرائیلیوں نے کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 66 فیصد نے کہا کہ وہ اس خیال کے خلاف ہیں۔

سروے میں حصہ لینے والے نصف سے زیادہ اسرائیلیوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں "مناسب طاقت" کا استعمال کیا، جب کہ 43.4 فیصد کا خیال ہے کہ فوج نے "بہت کم طاقت" کا استعمال کیا۔



متعللقہ خبریں