غزّہ میں اسرائیلی مظالم کے 108 دن: بچّوں، عورتوں اور ماوں کا بے دریغ قتل

غزّہ پر 108 روز سے جاری اسرائیلی حملے، مرنے والے کمسن بچّوں کی تعداد 11 ہزار اور عورتوں کی تعداد 7 ہزار 500 تک پہنچ گئی: غزّہ میڈیا آفس

2092152
غزّہ میں اسرائیلی مظالم کے 108 دن: بچّوں، عورتوں اور ماوں کا بے دریغ قتل

غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک 11 ہزار بچے اور 7 ہزار 500 عورتیں ہلاک ہو چُکی ہیں۔

غزّہ حکومت کے میڈیا آفس نے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے غزّہ پر 108 روز سے جاری حملوں میں 25 ہزار 925  ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا آفس نے کہا ہے کہ  ہلاک ہونے والے شہریوں میں بچّوں کی تعداد 11 ہزار اور عورتوں کی تعداد 7 ہزار 500  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزّہ میں مسمار عمارتوں کے ملبے تلے دبے یا لاپتہ افراد کی تعداد  7 ہزار ہے اور ان کا بھی  70 فیصد عورتوں اور بچّوں پر مشتمل ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری برائے امورِ انسانی  مارٹن گرفتھس نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ وہاں ہر فی گھنٹہ 2 مائیں قتل کی جا رہی ہیں"۔



متعللقہ خبریں