اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 469 ہو گئی

غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اسرائیل کی مسلسل فضائی اور زمینی بمباری کے نتیجے میں 30 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

2087815
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 469 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 469 اور زخمیوں کی تعداد 59 ہزار 604 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 112 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فلسطین کی سرکاری  ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بے گھر ہونے والے  فلسطینیوں کے پناہ  لینے والے مقامات اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رفح شہر میں ایک مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ٹیموں نے 9 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے رفح شہر کے مشرق میں الشوکہ علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اسرائیل کی مسلسل فضائی اور زمینی بمباری کے نتیجے میں 30 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مرکز پر پرتشدد حملے کیے ، جس دوران جاں بحق اور زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کر نے والی ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کو  ہدف بنایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں