اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ لبنان کے مرواحین نامی علاقے میں حزب اللہ کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں حزب اللہ  کے ٹینک شکن میزائل نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے

2085580
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بعض ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

 اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ لبنان کے مرواحین نامی علاقے میں حزب اللہ کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں حزب اللہ  کے ٹینک شکن میزائل نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 دریں اثنا، لبنانی سرکاری  خبر ایجنسی NNA  کے مطابق، گزشتہ شب اسرائیل نے میس الجبل قصبے کے شمال مشرق میں کرکزان نامی علاقے پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا جبکہ حولہ نامی قصبے پر بھی اسرائیلی فوجیوں نے  حملے کیے ہیں۔

 اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک  28 لبنانی شہریوں اور 152 حزب اللہ کے کارندوں سمیت  9 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں