شام: امریکی فوجی اڈےپر ایرانی نواز گروہوں کا راکٹ حملہ

بتایا گیا ہے کہ کہ  دریائے فرات کے مغربی کنارے دیر الزور سے متصل میادین نامی قصبے میں ایرانی نواز دہشتگردوں نے آج صبح  دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر موجود امریکی فوج کے اڈے عمر پٹرول فیلڈ پر راکٹ حملہ کیا

2085757
شام: امریکی فوجی اڈےپر ایرانی نواز گروہوں کا راکٹ حملہ

 ایرانی نواز گروہوں نے شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ کیا ہے ۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دریائے فرات کے مغربی کنارے دیر الزور سے متصل میادین نامی قصبے میں ایرانی نواز دہشتگردوں نے آج صبح  دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر موجود امریکی فوج کے اڈے عمر پٹرول فیلڈ پر راکٹ حملہ کیا ہے البتہ اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 امریکہ نے اس حملے کے بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

 گزشتہ روز بعض  نامعلوم ڈرونز نے دیر الزور میں عراقی سرحد کے قریب  البو کمال قصبے میں ایرانی نواز دہشتگرد گروہوں کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔

 شام میں امریکی اڈوں  پر سال نو کے آغاز سے اب تک  متعدد ڈرونز حملے کیے گئے ہیں

 دیر الزور کا مشرقی علاقہ امریکی نواز دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہے جبکہ مرکزی  اور دیگر علاقے بشار الاسد حکومت اور ایرانی نواز گروہوں کے زیر قبضہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں