غزہ کی صورت حال ،فلسطینی صدر بات چیت کےلیے قاہرہ روانہ ہو گئے

امکان ہے کہ اس بات چیت میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینوں کی نسل کشی کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی

2085471
غزہ کی صورت حال ،فلسطینی صدر بات چیت کےلیے قاہرہ روانہ ہو گئے

 فلسطینی صدر محمود عباس  اسرائیل کے جاری حملوں اور ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت کےلیے  قاہرہ روانہ ہو گئے ہیں۔

 فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی  WAFA کے مطابق، صدرعباس یہ دورہ مصری ہم منصب  عبدالفتاح السیسی  کی دعوت  پر کر رہے ہیں۔

 امکان ہے کہ اس بات چیت میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینوں کی نسل کشی کا فوری اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

 علاوہ ازیں ، اس بات چیت میں غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے خاتمے کی کوششوں ، فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی  کو روکنے اور اسرائیلی قوتوں  سمیت انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے زیر قبضہ مغربی کنارے اور القدس میں  حملے روکنے کے لیے مصر اور عرب ممالک کے علاوہ  دیگر علاقائی  اور عالمی ممالک کی کوششوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں