کرمان میں خود کش حملے ہم نے کروائے تھے : داعش

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمان میں قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب دو خودکش حملہ آوروں کے حملوں میں 300 سے زائد افراد  ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں

2084486
کرمان میں  خود کش حملے ہم نے کروائے تھے : داعش

دہشت گرد تنظیم داعش نے ایران کے شہر کرمان میں گزشتہ دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

دہشت گرد تنظیم سے منسلک ٹیلی گرام اکاؤنٹس پر دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے خودکش کارروائی تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمان میں قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب دو خودکش حملہ آوروں کے حملوں میں 300 سے زائد افراد  ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر ایرانی پریس کی خبر میں بتایا گیا کہ پہلا دھماکہ خودکش حملہ آور کی جانب سے کیا گیا تھا  جو کہ مرد تھا اور اس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 ذرائع نے یہ بھی   امکان  ظاہر کیاہے کہ  دوسرا دھماکہ بھی  خودکش حملہ  ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے سلیمانی  کی چوتھی برسی کے موقع پر کرمان شہر میں  ان کے مقبرے کے قریب دہشت گردانہ حملہ کیا گیا  جس میں 84 افراد ہلاک اور 284 زخمی  تھے۔

 



متعللقہ خبریں