اسرائیل اور امریکہ بھیانک سزا پائیں گے: ابراہیم رئیسی

رئیسی نے کہا کہ  اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں موت بڑے انسانی جرائم ہیں،میں امریکی و صیہونی  حکومتوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اور ان میں ملوث دیگر طاقتیں  بھیانک سزا پائیں گی

2084322
اسرائیل اور امریکہ بھیانک سزا پائیں گے: ابراہیم رئیسی

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے  کہا ہے کہ غزہ کے خلاف حملوں کی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل اپنے جرائم کی بھاری سزا پائیں گے۔

 ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق،  پاسداران انقلاب ایران  کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی  کے موقع پر تہران میں منعقدہ ایک  تعزیتی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے گزشتہ روز  کرمان میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کے بارے میں رد عمل ظاہر کیا ۔

 ایرانی صدر نے کہا کہ شہید سلیمانی کی پرُ نور قبر کی زیارت کرنے والے انسانی سیلاب کو مذموم حملوں سے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،یہ طاقتیں معصوم انسانوں کو استعمال کر رہی ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ ان جرائم کی بھاری سزا دینا ہوگی ۔

 رئیسی نے کہا کہ  اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں موت بڑے انسانی جرائم ہیں،میں امریکی و صیہونی  حکومتوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اور ان میں ملوث دیگر طاقتیں  بھیانک سزا پائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں