اسرائیل کی جنوبی لبنان پر گولہ باری،حزب اللہ کی جوابی کاروائی

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان  کے سرحدی علاقے پر بھاری گولہ باری کی ہے جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے

2084331
اسرائیل کی جنوبی لبنان پر گولہ باری،حزب اللہ کی جوابی کاروائی

 اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان  کے سرحدی علاقے پر بھاری گولہ باری کی ہے جبکہ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

 لبنان کی سرکاری ایجنسی NNA  کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے تل حمامیص کے اطراف میں ،مریاجون اور کفر کلا کے مضافات میں بھاری گولہ باری کی ہے۔

 اسرائیل کے جنگی طیاروں  نے گزشتہ نصف شب ناقورہ نامی قصبے میں ایک تین منزلہ عمارت پر حملہ کیا جو کہ تباہ ہو گئی جس میں موجود چار افرادمردہ حالت میں پائے گئے اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل  نے لبنان کے قصبوں کفر کلا اور اودیسہ کے درمیان  بعض مقامات اور سڑکوں پر فاسفورس بم برسائے۔

 آٹھ اکتوبر سے اب تک  اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں 147 حزب اللہ کے کارندے، 28 لبنانی شہری  اور اسرائیل کے 5 شہریوں سمیت 9 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں