اسرائیلی فوج کی بیروت پر بمباری،حماس کے اہم رہنما ہلاک

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے اہم رہنما صالح العاروری ہلاک ہوگئے

2083407
اسرائیلی فوج کی بیروت پر بمباری،حماس کے اہم رہنما ہلاک

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے اہم رہنما صالح العاروری ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق،یہ  ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر  پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لبنانی خبر ایجنسی NNA کا کہنا ہےکہ حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور سیاسی بیورو کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئ

رب میڈیا کے مطابق جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ حزب اللہ کے زیر اثر ہے اور  وہاں حماس سمیت فلسطینی گروپ بھی سرگرم ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حماس رہنما حزب اللہ کے سربراہ  حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ  صالح العاروری کا نام طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا جو اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے۔

 صالح العاروری حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ 19 اگست 1966 کو رام الہ میں پیدا ہوئےجنہوں نے الغسام بریگیڈ کے قیام میں نمایا٘ کردار ادا کیا تھا،وہ پندرہ سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے کے بعد  ملک بدر کر دیئے گئے اور لبنان میں رہائیش اختیار کی ۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں، رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیل نے لڑائی میں طوالت لانے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے نکالنا  بھی شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے چار دنوں میں 70 سے زیادہ اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ، کردیں اور متعدد مورچہ بند اسرائیلی فوجی بھی ہلاک کر دیے۔

 



متعللقہ خبریں