شمالی شام: امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون کا حملہ

حالیہ ایام  کے دوران تنف نامی علاقے میں عراقی سرحد کے قریب مالکیہ قصبے، حسکہ کے الشدادی  قصبے  اور دیر الزور میں موجود امریکی اڈوں پر ڈرونز حملوں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں

2082875
شمالی شام: امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون کا حملہ

شمال مشرقی شام کے ضلع حسکہ  میں  واقع امریکی فوجی اڈے الشدادی پر نامعلوم ڈرون حملہ کیا گیا ہے،۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  حسکہ کے جنوب میں  الشدادی نامی  امریکی فوجی اڈے پر بعض نامعلوم ڈرونز نے حملہ کر دیا ۔

اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ امریکی انتظامیہ نے بھی کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 حالیہ ایام  کے دوران تنف نامی علاقے میں عراقی سرحد کے قریب مالکیہ قصبے، حسکہ کے الشدادی  قصبے  اور دیر الزور میں موجود امریکی اڈوں پر ڈرونز حملوں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں