غزّہ کے واحد کینسر ہسپتال کی ترکیہ سے اپیل: ہماری مدد کی جائے

ہم ہسپتال میں دوبارہ خدمات شروع کرنے کے لئے خاص طور پر برادر ملک ترکیہ سے مدد چاہتے ہیں: ڈاکٹر صُبحی سوکیک

2083041
غزّہ کے واحد کینسر ہسپتال کی ترکیہ سے اپیل: ہماری مدد کی جائے

غزّہ میں کینسر کے واحد ہسپتال 'ترکیہ۔فلسطین دوستی ہسپتال' کے ڈائریکٹر 'صُبحی سوکیک' نے ہسپتال کو دوبارہ چلانے کے لئے ترکیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ترکیہ۔فلسطین ہسپتال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں اور محاصرے کی وجہ سے بند پڑا ہے۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر 'صُبحی سوکیک' نے ترکیہ کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "ہم ہسپتال میں دوبارہ خدمات شروع کرنے کے لئے خاص طور پر برادر ملک ترکیہ سے مدد چاہتے ہیں"۔

سوکیک نے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے ہسپتال میں خاص طور پر کینسر کی ادویات ختم ہو چُکی ہیں۔ کینسر کے بعض مریضوں کو ترکیہ سمیت دیگر ممالک کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ 'ترکیہ۔ فلسطین دوستی ہسپتال' غزّہ  کے کینسر کے مریضوں کے لئے امید کا واحد دروازہ ہے۔

ڈاکٹر صُبحی سوکیک نے پوری دنیا اور خاص طور پر ترکیہ کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ " ہم، خاص طور پر برادر ملک ترکیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مریضوں کی منتقلی کی اجازت دی جائے اور ضرورت کی ادویات کی فراہمی کی جائے"۔



متعللقہ خبریں