مجھے غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے: ماکروں

فرانس کے صدر امانویل  ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کے دوران غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیہ پر تبادلہ خیال کیا ہے

2081613
مجھے غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے: ماکروں

فرانس کے صدر امانویل  ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کے دوران غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر کے مطابق ،ماکروں  نے نیتن یاہو سے پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فرانس کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کے زیر قیادت فرانس نے بحیرہ احمر میں جہازوں کو درپیش حوثی خطرے سے نمٹنے کے لیے نئے اتحاد میں شمولیت قبول کر لی ہے۔

فرانسیسی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل کیے گئے اعلان کے مطابق، فرانس آنے والے دنوں میں اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں طبی سہولیات کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے ماکروں ، نیتن یاہو اور اسرائیل کے شروع سے ہی ایک گرم جوش اتحادی رہے ہیں، غزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری جنگ میں بھی  ماکروں نے شروع سے ہی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا، پچھلے ہفتے بھی  وہ اس جنگ کے دوران اسرائیل آئے تھے جو کہ  ان کا اڑھائی ماہ کے دوران اسرائیل کا تیسرا دورہ تھا۔

البتہ اب انہوں نے غزہ میں شہری ہلاکتوں کے اکیس ہزار کی تعداد کے تجاوز کے بعد عام شہریوں کی شہادتوں کے بارے میں اسرائیلی قیادت کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا نیز، مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کو بھی روکنے کے لیے کہا تھا۔

اب نئے منظر نامے میں فرانس بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف اسرائیل اور اس کے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کھڑے ہونے کے علاوہ فرانس نے لبنانی سرحد کے ساتھ بھی اسرائیلی سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے کا وعدہ کیا ہے جس پر نیتن یاہو نے ماکروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں