امریکی صدر کا امیر قطر سے رابطہ، یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال

وائٹ ہاؤس کے مطابق،دونوں رہنماؤں نے امریکی شہریوں سمیت حماس کے زیرِ حراست تمام بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا اور مزید کہا کہ انہوں نے امداد تک رسائی بڑھانے پر بھی بات کی

2081187
امریکی صدر کا امیر قطر سے رابطہ، یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال

 امریکی صدر جو بائیڈن اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے گزشتہ روز غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

 واضح رہے کہ نومبر کے آخر میں ہونے والی جنگ بندی میں قطر اور مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث تھے جبکہ  نئی جنگ بندی پر موجودہ سفارتی کوششوں سے اب تک بہت کم عوامی پیش رفت ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق،دونوں رہنماؤں نے امریکی شہریوں سمیت حماس کے زیرِ حراست تمام بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا اور مزید کہا کہ انہوں نے امداد تک رسائی بڑھانے پر بھی بات کی۔

دونوں رہنماوں نے  غزہ میں انسانی امداد  کی فراہمی اور اس حوالے سے تمام کوششوں میں اضافے پر بھی مشاورت کی ۔

 

 



متعللقہ خبریں