اسرائیلی فوج کا نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاو

اسرائیلی فوجیوں نے کئی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزر کے ساتھ علاقے پر چھاپہ مارا، ایک عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے اندر موجود ایک اپارٹمنٹ پر "اینرجا" میزائل سے بمباری کی

2080944
اسرائیلی فوج کا  نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاو

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا ہے ۔

اسرائیلی فوجیوں نے کئی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزر کے ساتھ علاقے پر چھاپہ مارا، ایک عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور اس کے اندر موجود ایک اپارٹمنٹ پر "اینرجا" میزائل سے بمباری کی۔

اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں فلسطینی املاک کو تباہ کیا اور سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان مسلح تصادم شروع  ہونے پر  نور شمس پناہ گزین کیمپ کے کئی محلوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب سابق نائب حلید جرار جو پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (PFLP) کے منتظمین میں سے ایک ہیں، کو اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر البیر میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا۔

جرار کو اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اکثر چھاپے مارتی ہے، سڑکوں کو تباہ کرتی ہے اور پانی، ٹیلی فون، سیوریج اور بجلی کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچاتی ہے۔

اسرائیلی فوج بغیر کسی وجہ کے چھاپے مارنے والے علاقوں میں چوکوں اور یادگاروں کو تباہ کر دیتی ہے اور دکانوں، مکانات اور گاڑیوں کو بھی ناقابل استعمال بنا دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں