مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس   میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 305 ہو گئی ہے

2080981
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اس موضوع پر ایک تحریری بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 سالہ احمد یاگی اور 31 سالہ ابراہیم التیتی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس   میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 305 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں صحافی سمیت 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

سرکاری فلسطینی ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے جنوب میں بیت فکار اور حدر کے قصبوں اور عدہ پناہ گزین کیمپ میں حراستی کارروائیاں کیں۔

اسرائیلی فورسز نے صحافی حامد تکاتیکا (31) سمیت 10 افراد کو بیت فیکار قصبے سے، 3 افراد کو عدا ریفیوجی کیمپ سے اور 2 افراد کو حدر قصبے سے حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فورسز نے عدا پناہ گزین کیمپ میں حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں کے خلاف براہ راست گولیوں اور آنسو گیس کے ساتھ مداخلت کی۔ ان واقعات میں کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں