یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اتفاق رائے کرنے میں تیسری بار ناکام

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشل نے بیلجیئن  دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کی

2077322
یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اتفاق رائے کرنے میں تیسری بار ناکام

یورپی یونین کے سربراہان اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے شروع کرنے کے دن 7 اکتوبر کے بعد اپنے تیسرے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر اتفاق رائے  نہیں کر سکے۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشل نے بیلجیئن  دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کی۔

مشل نے کہا کہ اجلاس کے اہم ترین ایجنڈے میں سے ایک اسرائیل ۔فلسطین تنازعہ تھا۔

جھڑپوں میں وقفے  کے بارے میں کچھ رکن ممالک کے درمیان مختلف خیالات  پائے جانے کا ذکر کرنے والے  مشل نے کہا، "کچھ 'انسانی ہمدردی کی بنیاد' اور کچھ 'انسانی بنیادوں پر جنگ بندی' چاہتے ہیں۔" تاہم مشل نے یہ  بھی واضح کیا  کہ انسانی امداد کے عزم اور دو ریاستی حل کی جانب سیاسی عمل کے عزم کو تمام رہنماؤں نے قبول کیا ہے۔

اس طرح 7 اکتوبر سے ابتک  تیسری بار یکجا ہونے والے یورپی یونین  کے سربراہان  فائر بندی کی اپیل کرنے کے معاملے میں ایک بار پھر ناکام رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں