اسرائیل کا اعتراف: ہمارے پاس وائٹ فوسفورس بم موجود ہیں

متعدد مغربی ممالک کی طرح اسرائیلی فوج کے پاس بھی فوسفورس سموک بم موجود ہیں اور ان بموں کو بین الاقوامی قانون کی رُو سے آئینی حیثیت حاصل ہے: اسرائیل

2075378
اسرائیل کا اعتراف: ہمارے پاس وائٹ فوسفورس بم موجود ہیں

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہمارے پاس وائٹ فوسفورس والے سموک بم موجود ہیں۔

اسرائیل عسکری ریڈیو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے پاس وائٹ فوسفورس والے اور کیموفلاج  کے لئے ڈیزائن کئے گئے سموک بم موجود ہیں  لیکن  ان بموں کا مقصد حملہ کرنا  یا  آگ لگانا نہیں ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "متعدد مغربی ممالک کی افواج کی طرح اسرائیلی فوج کے پاس  بھی فوسفورس سموک بم  موجود ہیں اور ان بموں کو بین الاقوامی قانون کی رُو سے آئینی حیثیت حاصل ہے"۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ "قانوناً ان بموں کو آتش گیر اسلحہ قرار نہیں دیا جاتا"۔

واضح رہے کہ اسرائیل فوج نے یہ بیان وائٹ ہاوس کی طرف سے، لبنان کے جنوب میں کئے گئے حملوں میں اس نوعیت کے آتش گیر اسلحے کے استعمال کے بارے میں، اندیشوں کا اظہار کئے جانے کے بعد جاری کیا ہے۔

فلسطین کے الاقصیٰ ٹیلی ویژن کی 8 دسمبر کی خبر میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے جبالیہ مہاجر کیمپ کے ایک اسکول پر حملے میں "فوسفورس اور سموک بم" استعمال کیا ہے۔

امریکہ کے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ  کو،  16 اکتوبر کو لبنان کے علاقے  دہائرہ  میں کئے گئے اسرائیلی حملے میں امریکی ساختہ 155 ملی میٹر وائٹ فوسفورس توپ گولوں کے آثار ملے تھے۔ اس حملے میں  9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ایمنسٹی  انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹ واچ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اسرائیل ، غزّہ اور لبنان کے فوجی آپریشنوں میں وائٹ فوسفورس استعمال کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں