حماس نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیا ہے

فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ، اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیے جانے والے قتل عام اور نسل کشی کو روکنے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ

2074981
حماس نے  فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیا ہے

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیتے ہوئے جبری نقل مکانی کے منصوبوں کو مسترد کرتی ہے۔

حماس نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی منظوری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تحریری بیان  جاری کیا۔

بیان میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ، اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیے جانے والے قتل عام اور نسل کشی کو روکنے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل 70 سال سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق پر حملے اور ان کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ان حملوں کے سائے میں انسانی حقوق کا دن منانے کا مطلب انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے اصولوں  اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ میں نسل کشی کو روکنے اور مجرموں کو جنگی مجرم قرار دینے کے لیے بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ دائر کرنے کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری بین الاقوامی برادری کی ہے۔

حماس نے فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق، بشمول "آزادی،خود مختاری، خود ارادیت، جامع آزادی اور اپنے وطن واپسی" کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور تمام آباد کاری کے منصوبوں ، جبری نقل مکانی کی پالیسیوں ، نتہا پسندی اور ناقابل تنسیخ حقوق سے پیچھے ہٹنے کو  مسترد کیا ہے۔

تنظیم نے  بین الاقوامی اداروں اور رائے عامہ  سے "دہرے معیار پر مبنی پالیسیوں کے خاتمے، فلسطینی عوام کے جائز  حقوق اور حق  بجانب  دعووں میں انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں