غزہ میں انسانی مشکلات ناقابل برداشت ہیں: سربراہ صلیب احمر

صلیب احمر کی صدر نے گزشتہ روز جنگ زدہ غزہ میں پہنچنے پر کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں شہریوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا غزہ میں انسانی مشکلات اور مصائب ناقابل بیان ہو چکے ہیں

2072679
غزہ میں انسانی مشکلات ناقابل برداشت ہیں:  سربراہ صلیب احمر

عالمی ادارہ صحت  کے ڈاریکٹر ٹیڈروس  اڈہانوم گیبریسیوس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی غزہ میں ادویات کے دو گودام خالی کروانے کے اپنے فیصلے سے دستبردار ہوتے ہوئے عام شہریوں اور سول ڈھانچے کا تحفظ ممکن بنائے۔

 گیبریسیوس نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جنوبی غزہ میں موجود ادویات کے دو گوداموں کو خالی کروانے  سے متعلق امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اپنے اس فیصلے سے  دستبردار ہوتے ہوئےانسانی امداد،سول ڈھانچے  اور سول آبادی کے تحفظ کو ممکن بنائے گا۔

  دوسری جانب صلیب احمر کی صدر نے گزشتہ روز جنگ زدہ غزہ میں پہنچنے پر کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں شہریوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا غزہ میں انسانی مشکلات اور مصائب ناقابل بیان ہو چکے ہیں۔

صلیب احمر کی سربراہ میرجانا سپولیارچ کا علاقے کا دورہ ممکنہ طور پر کئی مراحل میں ہو گا جیسا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اسرائیل کا دورہ بھی کرنے والی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ میں غزہ پہنچ گئی ہوں مگر یہاں انسانی مشکلات ناقابل برداشت ہیں۔

 صدر نے کہا کہ  یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ میں شہریوں کے لیے کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے، جاری فوجی محاصرے میں کوئی ایسا اقدام ممکن نہیں جسے ان مشکلات میں انسانی ردعمل کہا جا سکے۔

اندازہ کیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی صلیب احمر کمیٹی جن کا ادارہ آجکل حماس اور اسرائیلی دونوں کی تنقید کا نشانہ بن رہا ہے آنے والے دنوں میں غزہ میں کچھ بفرزونز جیسی محفوظ تقسیم کو دیکھنا چاہتا ہے تاکہ محفوظ حصوں میں محدود کیے گئے جنگ زدہ فلسطینیوں کو انسانی رد عمل کے ثمرات یعنی انسانی بنیادوں پر امداد فراہم ہو سکے۔



متعللقہ خبریں