کریم خان کی فلسطینی لیڈروں سے ملاقات، تحقیقات کروانے کا وعدہ

عالمی فوجداری عدالت کے اٹارنی کریم خان نے اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا ان کا  ادارہ پوری توجہ اور استقامت کے ساتھ ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے

2072156
کریم خان کی فلسطینی لیڈروں سے ملاقات، تحقیقات کروانے کا وعدہ

عالمی فوجداری عدالت  کے اٹارنی جنرل کریم خان نے رم اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام سے ملاقات کی۔

انھوں نے اپنے دورے کے بعد جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے ایسے وکلا کو تربیت دی ہے جو رہنماؤں کو مشورہ دیتے ہیں اور یہ رہنما بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط نظام قائم کرتے ہیں۔
انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کریم خان نے اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا ان کا  ادارہ پوری توجہ اور استقامت کے ساتھ ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہم تنازعے میں شریک تمام  فریقین  کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب کریم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کے حملوں کی جگہوں پر ظلم و بربریت کی تصاویر دیکھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو بے گناہ اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملے کچھ ایسے سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کی نمائندگی کرتے ہیں جو انسانیت کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں، یہ وہ جرائم ہیں جن کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت قائم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہمارے  وکلا٫ہمارا ان لوگوں کو جوابدہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 



متعللقہ خبریں