حملوں میں وقفہ، حکومتی کولیشن کی تحلیل کا مفہوم رکھتا ہے: ایتمار بن غفیر

غزّہ پر حملوں میں وقفہ، وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی زیر قیادت، حکومتی کولیشن کی تحلیل کا مفہوم رکھتا ہے: وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن غفیر

2070291
حملوں میں وقفہ، حکومتی کولیشن کی تحلیل کا مفہوم رکھتا ہے: ایتمار بن غفیر

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی 'ایتمار بن غفیر' نے کہا ہے کہ "غزّہ پر حملوں میں وقفہ، وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو  کی زیر قیادت ،حکومتی کولیشن  کی تحلیل کا مفہوم رکھتا ہے"۔

بن غفیر نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں نیتان یاہو  کی زیرِ قیادت کولیشن حکومت  کو منتشر کرنے کی دھمکی دی  اور کہا ہے کہ اسرائیل میں کولیشن حکومت کے قیام کے لئے 120 نشستی پلیٹ فورم کو اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منتخب شدہ 61 اسمبلی ممبران  کے تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نیتان یاہو کی زیرِ قیادت کولیشن حکومت میں شامل پارٹیوں کے پاس  64 نشستیں ہیں اور ان میں سے 5 نشستیں بن غفیر کی پارٹی "یہودی فورس" کی ہیں۔



متعللقہ خبریں