غزہ: وقوف انسانی کا 5 واں روز مزید اسیروں کی رہائی

غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں دن حماس نے گزشتہ روز  10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دوسری طرف 30 فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا

2070117
غزہ: وقوف انسانی کا 5 واں روز مزید اسیروں کی رہائی

غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں دن حماس نے گزشتہ روز  10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دوسری طرف 30 فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا۔

خبرز کے مطابق، گزشتہ  شام  جنگ بندی کے مذاکرات سے واقف ایک فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ حماس نے قیدیوں کی ایک کھیپ ریڈ کراس کے حوالے کی ہے۔

حماس کے قریبی ذرائع نے 30 فلسطینیوں کے بدلے فلسطینی تحریک کے زیر حراست دس اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 اس دوران، گزشتہ  روز 10 اسرائیلی اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا جن میں حراست میں لیے گئے متعدد غیر ملکی کارکنان بھی شامل ہوں گے‘‘۔

دوسری طرف فلسطینی  امور اسیران اور فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پانچویں بیچ کے نام شائع کیے، جنہیں گزشتہ رات کو رہا کیا گیا اس  فہرست میں 15 خواتین قیدی اور 15 نابالغ بچے شامل ہیں۔

گذزشتہ روز حماس نے 11 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جو غزہ میں سات ہفتے سے زائد اسیری کے بعد پیر کی شام کو چار روزہ جنگ بندی کے تحت چوتھے تبادلے میں اسرائیل پہنچے تھے جبکہ 33 فلسطینی قیدی جنہیں اسرائیل نے منگل کی صبح رہا کیا تھا مشرقی القدس اور رام اللہ شہروں میں ان کے گھروں میں لے جایا گیا۔



متعللقہ خبریں