غزہ میں "مستقل جنگ بندی" قطر نے کوششیں تیز کر دیں

قطری وزیر خارجہ شیخ عبدالرحمان الثانی ، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسداد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی،امریکی سی آئی اے کے ڈایریکٹر ولیئم  جے برنس اور مصری خفیہ ایجنسی کے  کے صدر عباس کامل  نے دوحہ میں  جنگ بندی اور اسیروں کے تبادلے سے متعلق بات چیت کی ہے

2070184
غزہ میں "مستقل جنگ بندی" قطر نے کوششیں تیز کر دیں

قطر  میں  اسرائیلی فوجیوں سمیت  غزہ کے تمام اسیروں کی رہائی اور طویل المدت بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے قطر نے رابطےکیے ہیں۔ 

 اسرائیل کے سرکاری نیوز چینل کان کے مطابق، قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی ، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی،امریکی سی آئی اے کے ڈایریکٹر ولیئم  جے برنس اور مصری خفیہ ایجنسی کے  کے صدر عباس کامل  نے دوحہ میں  جنگ بندی اور اسیروں کے تبادلے سے متعلق بات چیت کی ہے ۔

بات چیت میں طویل المیعاد جنگ بندی کے لیے نئے معاہدوں ،غزہ میں قید اسرائیلی  اسیروں کی رہائی کے بدلے اسرائیلیوں کے قتل میں ملوث تمام فلسطینیوں کی رہائی جیسے معاملات کے تمام پہلووں پر غور کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ حماس نے اس معاہدے کی سفارشات پر ہاں کر دی مگر اسرائیل نے  مستقل جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

 قطری وزیر کا مزید کہنا ہے کہ ہم نےغزہ میں مکمل جنگ بندی کیلئے کوششیں بڑھا دی ہیں۔ غزہ میں انسانی امداد مسلسل پہنچنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر نے غزہ کیلئے 910 ٹن امدادی سامان سے لدے 27 طیارے مصر بھیجے ہیں۔  

انہوں  نے کہا کہ مذاکراتی عمل مشکل ہے، ہر پارٹی کے اپنے مطالبات اور تحفظات ہیں، ہم چیزوں کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں مگر سب سے سخت فریق اسرائیل تھا۔ 

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ  غزہ جنگ بندی میں 2 روزہ توسیع میں 20 اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت ترجیح سویلین خواتین اور بچوں کو رہا کیا جانا ہے۔



متعللقہ خبریں