دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں چھاپے اور گرفتاریاں

دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 35 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

2070448
دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں چھاپے اور گرفتاریاں

اسرائیلی فورسز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں 35 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین جمیعتِ اسیران نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے اور صبح کے اوقات میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں چھاپے مار کے 35 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں  7 اکتوبر سے جاری  چھاپوں کے دوران، 3 ہزار 325 فلسطینیوں کو حراست میں لے چُکی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران  کثیر تعداد میں حراستیں مرکزِ توجہ بن رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں