غزہ:قیدیوں کا تبادلہ جاری،33 فلسطینی مزید رہا کر دیئے گئے

غزہ کی پٹی میں رہا کیے جانے والے مزید 11 قیدی بحفاظت اسرائیل پہنچ گئے ہیں جبکہ اسرائیل کی جیل انتظامیہ  نےبھی 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے

2069570
غزہ:قیدیوں کا تبادلہ جاری،33 فلسطینی مزید رہا کر دیئے گئے

غزہ کی پٹی میں رہا کیے جانے والے مزید 11 قیدی بحفاظت اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

حماس نے منگل کو ختم ہونے والی جنگ بندی کو 48 گھنٹے تک طول دینے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، حالانکہ اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

 گزشتہ روز  اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا  کہ 11 قیدی اب اسرائیلی علاقے میں ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری افواج ان کے ساتھ رہیں گی جب تک کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ نہیں مل جاتے۔

قیدیوں کی آمد کی تصدیق ہونے کے فوراً بعد ہی  اسرائیل کی جیل انتظامیہ  نےبھی 33 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلی فرانس، جرمنی اور ارجنٹائن کے دوہرے شہری ہیں۔

 دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوجیوں نے بیتونیہ میں قیدیوں کی رہائی کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور اصلی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل  کے درمیان مطابقت کے تحت غزہ سے 50 کے قرب اسرائیلی خواتین اور بچوں کو  جبکہ اسرائیلی جیلوں سے 150  خواتین اور بچے رہا کیے گئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں