اسرائیلی فوج کا غزہ پر قبضہ،10 ڈاکٹر لا پتہ

فلسطینی تنظیم بہادر ڈاکٹرز نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں  بتایا کہ  اسرائیلی فوج کے 18-22 نومبر کے درمیان غزہ کے الشفا  اور انڈونیشیئن ہسپتالوں کو زبردستی خالی کرواتے ہوئے وہاں موجود دس ڈاکٹروں کو بھی یرغمال بنالیا تھا

2069234
اسرائیلی فوج کا غزہ پر قبضہ،10 ڈاکٹر لا پتہ

 اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ  پر قبضے کے دوران وہاں موجود دس ڈاکٹروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 فلسطینی تنظیم بہادر ڈاکٹرز نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں  بتایا کہ  اسرائیلی فوج کے 18-22 نومبر کے درمیان غزہ کے الشفا  اور انڈونیشیئن ہسپتالوں کو زبردستی خالی کرواتے ہوئے وہاں موجود دس ڈاکٹروں کو بھی یرغمال بنالیا تھا ۔

اسرائیلی فوج کے الشفا ہسپتال پر چھاپے کے دوران اسے خالی کروانے کی ہدایات کی گئی تھِیں مگر چند زخمی مریض اور ڈاکٹر وہاں رہ گئے تھے۔

 غزہ کے امور صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے25 نومبر کو  اپنے بیان میں بتایا تھا کہ  اسرائیلی فوج کی شدید بمباری  کے نتیجے میں انڈونیشئن ہسپتال کو بھی خالی کروا دیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں