انسانی بنیادوں پر جاری وقفہ ختم ہو جائے غزہ پر پھرحملے کریں گے: اسرائیلی فوج

اسرائیلی  فوج نے سوشل میڈیا پر  حالیوی کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  چار روزہ انسانی بنیادوں پر بحال وقفے کے بعد اسرائیلی فوج غزہ پر نئے حملے کی تیاری میں ہے

2069105
انسانی بنیادوں پر جاری وقفہ ختم ہو جائے غزہ پر پھرحملے کریں گے: اسرائیلی فوج

 اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ ہرزی حالیوی نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ چار روزہ  جنگ بندی  کے بعد غزہ پر نئے حملے کی منظوری مل گئی ہے۔

 اسرائیلی  فوج نے سوشل میڈیا پر  حالیوی کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  چار روزہ انسانی بنیادوں پر بحال وقفے کے بعد اسرائیلی فوج غزہ پر نئے حملے کی تیاری میں ہے۔

 وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو  نے گزشتہ روز مقبوضہ شمالی غزہ کے دورے کے دوران وقفے کے بعد حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

 یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر سے جاری غزہ پر حملوں کے بعد گزشتہ دنوں  حماس کے ساتھ  اسیروں کے تبادلے پر مطابقت کے تحت  چار روز کے لیے جنگ بندی  کا اعلان کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں