اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں اسکول پر بمباری،27 افراد جاں بحق درجنوں زخمی
اقوام متحدہ کے غزہ میں اسکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 27 فلسطینی جاں بحق اور93 زخمی ہوئے
2068223
اقوام متحدہ کے غزہ میں اسکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 27 فلسطینی جاں بحق اور93 زخمی ہوئے۔
یہ بات فلسطینی ڈاکٹر نےگزشتہ روز بتائی ہے البتہ ڈاکٹر نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے۔
اسرائیلی بمباری غزہ کی پٹی پر قائم سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ جبالیہ کے سکول پر کی گئی جو کہ اسرائیلی فو جی بمباری کا خصوصی ہدف بنا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے بنائے گئے اس سکول میں غزہ کے شہریوں نے پچھلے ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران پناہ لی تھی۔
دوسری جانب حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یو این اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم، فوری طور اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے اسکول کو بمباری کر کے تباہ کرنے کی اس کوشش اور درجنوں افراد کو ہلاک کرنے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔