حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی میں بعض مشکلات درپیش ہیں: قطر

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا  ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں معمولی لاجسٹک مشکلات کا حل ہونا باقی ہے

2066335
حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی میں بعض مشکلات درپیش ہیں: قطر

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا  ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں معمولی لاجسٹک مشکلات کا حل ہونا باقی ہے۔

الثانی نے دارالحکومت دوحہ میں یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی۔

 الثانی نے کہا کہ  انہوں نے بوریل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے قیام  اورغزہ میں نسل کشی، بھوک اور جبری نقل مکانی جیسے مسائل  پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔

جنگ کو روکنے اور امداد کے داخلے کے لیے انسانی ہمدردی کے راستے کھولنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے الثانی نے کہا کہ ہماری ترجیحات فوری جنگ بندی، غزہ کی پٹی کے خلاف تمام انتقامی کارروائیوں اور اندھا دھند حملوں کا خاتمہ، نسل کشی، بھوک اور جبری نقل مکانی، اور غزہ پر کئی سالوں سے مسلط غیر منصفانہ محاصرے کا خاتمہ ہے.

انہوں نے  حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلے پر کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہمارے سامنے صرف معمولی مشکلات ہیں۔

الثانی نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی  ختم کرنے اور وہاں پر اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے خلاف ایک موقف اختیار کرے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیلی فوج تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زیر محاصرہ  غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے، الثانی نے نشاندہی کی کہ ان حملوں سے غزہ میں انسانی، اخلاقی اور قانونی تباہی ہوئی ہےجسے عالمی برادری روکنے میں ناکام ہے۔

الثانی نے اسرائیل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کی پاسداری کرے اور غزہ پر حملے بند کرتے ہوئے  انسانی راہداری کھولے۔

 

 



متعللقہ خبریں