غزّہ وزارت صحت نے شفاء ہسپتال میں اجتماعی قبریں کھودنا شروع کر دیں

جنازے ہسپتال سے باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد ہم نے شفاء ہسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبریں کھودنا شروع کر دی  ہیں: غزّہ وزارت صحت

2064378
غزّہ وزارت صحت نے شفاء ہسپتال میں اجتماعی قبریں کھودنا شروع کر دیں

غزّہ وزارت صحت نے شفاء ہسپتال میں اجتماعی قبریں کھودنا شروع کر دی ہیں۔

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " جنازے ہسپتال سے باہر نکالنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد ہم نے شفاء ہسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبریں کھودنا شروع کر دی  ہیں اور ریڈ کراس کو اس کاروائی سے آگاہ کر دیا گیا ہے"۔

غزّہ  میں فلسطین وزارت صحت کے نائب 'یوسف ابو ریش' نے وارننگ دی ہے کہ شفاء ہسپتال میں پڑی لاشیں کسی طبّی آفت کا سبب بن سکتی ہیں۔ ہسپتال کے صحن  اور اندرونی حصّوں میں   100 سے زائد لاشیں پڑی ہوئی ہیں اسرائیلی محاصرے اور بھاری بمباری کی وجہ سے ان لاشوں کی  تدفین نہیں ہو پا رہی۔

ابو ریش نے کہا ہے کہ اسرائیل، ہسپتال کے احاطے میں حرکت کرتی ہر چیز کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ فلسطینی حکام، صحت کے عملے اور ملازمین نے لاشیں دفن کرنے کی کوشش کی ہے لیکن شدید حملوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکے۔

واضح رہے غزّہ میں شفاء ہسپتال اور بعض دیگر ہسپتال اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہیں اور ان پر ایک تواتر سے حملے کئے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں