سعودی عرب: اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

اعلامیے میں فلسطین میں جاری قتل عام کے خاتمے پر زور دیا گیا اور اتفاق رائے کے ساتھ اسرائیلی حملوں کو جنگی جُرم قرار دیا  گیا ہے

2063406
سعودی عرب: اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کل منعقدہ "اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس " کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں فلسطین میں جاری قتل عام کے خاتمے پر زور دیا گیا اور اتفاق رائے کے ساتھ اسرائیلی حملوں کو جنگی جُرم قرار دیا  گیا ہے۔

اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطینی عوام کو تحفظ اور امن حاصل نہیں ہوتا، تمام غصب کردہ حقوق انہیں واپس نہیں کئے جاتے، اسرائیل سمیت علاقے کا کوئی بھی ملک سلامتی اور امن حاصل نہیں کر سکے گا۔ اسرائیلی حملوں کا دوام علاقائی ہی نہیں گلوبل امن و سلامتی کےلئے  بھی خطرہ بن گئے ہیں۔

اعلامیے میں اقوام متحدہ  کی جنرل کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس قتل عام کی مذّمت کی جائے اور اسے ایک جنگی جُرم قبول کیا جائے۔

اعلامیے میں اپیل کی گئی  ہے کہ بین الاقوامی تعزیراتی عدالت اسرائیل کے جنگی جرائم کی تفتیش مکمل کرے اور تمام حکومتیں  اسرائیل کو اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرنا بند کریں۔

اعلامیے میں کیمیائی اسلحے کی ممانعت  کی کمیٹی سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تحقیق کی جائے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزّہ میں امدادی  قافلوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ بین الاقوامی قانون اور فیصلوں کے دائرہ کار میں  مشرقی القدس سمیت فلسطینی زمین پر ، گولان کی پہاڑیوں پر، لبنان کے شیبا فارم ہاسوں پر، کفر شوبا پہاڑیوں اور الماری شہر پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو حکومتی حل کے اطلاق کے لئے بین الاقوامی امن کانفرنس  کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے۔



متعللقہ خبریں