غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،متعدد افراد ہلاک و زخمی

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شفا ہسپتال اور نصر اطفال  ہسپتال کے گردونواح اور غزہ کی پٹی کے بعض علاقوں پر بمباری جاری رکھی جہاں ہزاروں مریض اور مہاجرین موجود ہیں

2062446
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،متعدد افراد ہلاک و زخمی

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے شدید حملے سات اکتوبر سے جاری ہیں۔

خان یونس شہر پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک اور حملے میں غزہ شہر کے شاوا اسکوائر کے قریب امرتی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شفا ہسپتال اور نصر اطفال  ہسپتال کے گردونواح اور غزہ کی پٹی کے بعض علاقوں پر بمباری جاری رکھی جہاں ہزاروں مریض اور مہاجرین موجود ہیں۔

 اس فضائی حملے کے نتیجے میں علاقے میں موجود 3 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی توپ خانے نے رفح شہر کے مشرق میں بھی گولہ باری کی ہے۔

غزہ میں حکومت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 3 دنوں میں 8 ہسپتالوں پر براہ راست بمباری کی ہے، اور 7 اکتوبر کو حملوں کے آغاز کے بعد سے 18 ہسپتالوں کو سروس بند کر دی گئی ہے۔

اسرائیل نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 351 فوجیوں سمیت 1,400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 5,132 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 34 غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں تھے۔

اسرائیل کے بقول ، القسام بریگیڈز کے ہاتھوں میں 239 اسرائیلی قیدی ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 4,324 بچوں اور 2,823 خواتین سمیت 10,569 فلسطینی  جاں بحق اور کم از کم 26،475 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے اور القدس میں 163 فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔

آٹھ اکتوبر سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے 63 ارکان اور 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

 



متعللقہ خبریں