اسرائیل کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے: محمد اسلامی

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہاسرائیلی وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہائی الیاہو کا تبصرہ درحقیقت یہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں

2062093
اسرائیل کے پاس جوہری اسلحہ موجود ہے: محمد اسلامی

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جوہری حملہ کرنے کے آپشن کے بارے میں اسرائیلی وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیہائی الیاہو کا تبصرہ درحقیقت یہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے حوالے سے اسلامی نے کہا  کہ ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے جوہری ہتھیار رکھنے کا اعتراف کیا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ غزہ کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کو دھمکیاں دے کر اس نے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کچھ ممالک نے اسرائیلی وزیر کے تبصروں کی مذمت کی ہے ،لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں بالخصوص اقوامِ متحدہ اپنی خاموشی توڑیں اور ایسی بے باکی کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 اسلامی نے اسرائیلی تبصروں کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

اسلامی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے مطالبہ کیا کہ اس جعلی حکومت کی طرف سے جوہری  اسلحے کے استعمال کے خطرے کے نتائج کا اعلان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کرنے کے علاوہ ان تباہ کن خطرات کی مذمت  کی جائے جو اقوامِ متحدہ کے  ضوابطکے اہداف اور اصولوں کے منافی ہیں۔

 یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر امیحائی الیاہو نے ایک انٹرویو میں غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانے کے فرضی متبادل کے بارے میں سوال پر کہا تھا  کہ یہ ایک طریقہ ہے۔"

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین  نیتین  یاہو نے الیاہو کو کابینہ کے اجلاسوں سے تا حکمِ ثانی معطل کر دیا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں  کہا گیا کہ وزیر امیہائی الیاہو کے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں