فلسطین کی مصر سے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بحال کرنے کی اپیل

غزہ کی پٹی میں 5 دنوں میں دوسری بار انٹرنیٹ اور مواصلاتی لائنیں منقطع کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی فلسطینی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک تحریری بیان  جاری کیا ہے

2058954
فلسطین کی مصر سے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بحال کرنے  کی اپیل

فلسطینی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اسحاق سدر نے مصر سے غزہ کی ناکہ بندی کے قریب مواصلاتی مراکز اور رومنگ کو فعال کرنے کی درخواست کی ہے۔

غزہ کی پٹی میں 5 دنوں میں دوسری بار انٹرنیٹ اور مواصلاتی لائنیں منقطع کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی فلسطینی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک تحریری بیان  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے تمام ممکنہ حل پیش کرنے  اور غزہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس واحد حل غزہ کی سرحد کے قریب مواصلاتی اسٹیشنوں کو آپریٹ کرکے اور مصری نیٹ ورکس میں رومنگ سروس کو فعال کرکے فوری متبادل فراہم کرنا ہے۔

مصری حکام کو مخاطب کرتے ہوئے، سدر نے کہا کہ لہٰذا، ہم مصر میں اپنے بھائیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس نازک انسانی صورتحال کے پیش نظر اس باقی ماندہ آپشن پر عمل درآمد کو تیز کریں جہاں طویل عرصے تک رابطے کے نقصان کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پیلٹیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ لائنیں صبح کے وقت مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہیں ۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے شدید حملوں کے باعث 27 اکتوبر کو علاقے میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ مواصلاتی خدمات مکمل طور پر منقطع  ہیں۔

پالٹیل کمپنی نے بتایا کہ دو دن بعد غزہ میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس بتدریج بحال کر دی گئی۔



متعللقہ خبریں