ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈراؤن حملہ

لبنان میں  تحریکِ حزب اللہ نے جنوبی شام میں امریکی اڈے پر حملے کے حوالے سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا

2057050
ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈراؤن حملہ

ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا نے شام کے علاقے تنیف میں امریکی فوجی اڈےپر 2 ڈراونز  کے ذریعے  فضائی حملہ کیا۔

لبنان میں  تحریکِ حزب اللہ نے جنوبی شام میں امریکی اڈے پر حملے کے حوالے سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "عراق میں اسلامی مزاحمتی محاذ نے شام کے علاقے تنیف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈراؤن سے  حملہ کیا۔"

8 اکتوبر کو حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا  کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کے حملے میں "غیر جانبدار" نہیں ہیں اور وہ فلسطینی گروپوں کی حمایت کرتے ہیں۔

جس کے بعد  حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان  لبنان کی جنوبی سرحدوں پر تصادم چھڑا تھا۔

 



متعللقہ خبریں