اسرائیلی محاصرہ، مسجد الاقصی میں نمازیوں کی تعداد کم رہی

بتایا  گیا کہ اسرائیل نے صرف 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہی حرم قدسی میں داخل ہونے کی اجازت دی جب کہ نوجوانوں یا پچاس سے زائد افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی

2056894
اسرائیلی  محاصرہ، مسجد الاقصی میں نمازیوں کی  تعداد کم رہی

آج جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے مسجد اقصیٰ نمازیوں سے خالی رہی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہ ہونے کی ایک وجہ گذشتہ اکیس روز سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملے ہیں حالانکہ مسجد اقصیٰ میں عموماً ہزاروں لوگ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں جب کہ مخصوص مذہبی ایام میں یہاں نمازیوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے

جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ مسجد اقصیٰ میں صرف معمر نمازیوں کی ایک چھوٹی سی تعداد پہنچی۔

 بتایا  گیا کہ اسرائیل نے صرف 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہی حرم قدسی میں داخل ہونے کی اجازت دی جب کہ نوجوانوں یا پچاس سے زائد افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ  القدس بھر میں پھیلی چوکیوں کی وجہ سے مسجد تک جانے میں نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے

بتایا کہ مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے تمام داخلی راستوں کو پولیس نے بند کر دیا تھا اور مسجد اور  القدس کے پرانے محلوں کے ارد گرد بڑے پیمانے پر چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے اطراف کی گلیاں تقریباً خالی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اب تک تیسرے ہفتے سے جنگ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی  جاں بحق اور سیکڑوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں