عراق میں فوج اور پشمرگہ قوتوں کے مابین جھڑپ،3 افراد ہلاک

عراقی وزیراعظم محمد  شیاع السودانی کے عسکری ترجمان  جنرل یحی رسول نے اس حوالے سے بتایا کہ اس جھڑپ میں  تین افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں

2054610
عراق میں فوج اور پشمرگہ قوتوں کے مابین جھڑپ،3 افراد ہلاک

 عراقی شہر موصل کے قصبے مخمور میں عراقی فوج اور عراقی کردی انتظامیہ کی پشمرگہ قوتوں کے درمیان گزشتہ روز جھڑپ ہوئی۔

 عراقی خبر ایجنسی INA کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد  شیاع السودانی کے عسکری ترجمان  جنرل یحی رسول نے اس حوالے سے بتایا کہ اس جھڑپ میں  تین افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں ،واقعے کی تفتیش کے لیے ایک کمیٹی قاءم کی جائے گی ۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں دو پشمرگہ ہلاک اور دونوں جانب زخمیوں کی تعداد کافی ہے جو کہ دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کے مخمورمیں خالی  کیے گئے اڈوں کی تقسیم میں اختلاف کے باعث رونما ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں