ہم غزہ سے عوام کی بے دخلی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ہیں، محمد بن سلمان

خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کی جانی چاہییں

2053955
ہم غزہ سے عوام کی بے دخلی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ہیں، محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے کے خلاف ہیں۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محمد بن سلمان نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے فون پر بات کی۔

ٹروڈو سے بات چیت میں  محمد بن سلمان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کی جانی چاہییں۔

غزہ تک طبی اور انسانی امداد پہنچانے کے تقاضے کو بیان کرنے  والے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب کی حیثیت سے وہ غزہ سے فلسطینیوں کی اجتماعی  ملک بدری کے خلاف ہیں۔

میکرون کے ساتھ گفتگو  میں محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانےکے خلاف ہیں  اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کو اہمیت دیتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں