اسرائیلی انتظامیہ کی مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کرنےکی عمر کی شرط

عام اوقات میں، مقبوضہ مشرقی القدس  میں رہنے والے فلسطینی جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں جمع ہوتے  ہیں

2053653
اسرائیلی انتظامیہ کی مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کرنےکی عمر کی شرط

اسرائیلی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد پر عمر کی پابندی عائد کر دی ہے۔

عام اوقات میں، مقبوضہ مشرقی القدس  میں رہنے والے فلسطینی جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں جمع ہوتے  ہیں ۔

تاہم گزشتہ ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی اسرائیل نے ان فلسطینیوں پر عمر کی پابندیاں عائد کر دی ہیں جو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ جانا چاہتے ہیں۔

القدس  میں اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز 65 سال سے کم عمر مردوں اور 50 سال سے کم عمر کی خواتین کو حرم الشریف میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مشرقی القدس  کے پرانے شہر، جس میں مسجد الاقصیٰ بھی شامل ہے، اور داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

کچھ فلسطینی جو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا چاہتے تھے انہیں شناختی چیک کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں صرف 5 ہزار فلسطینی ہی نماز جمعہ ادا کر سکتے ہیں جہاں اسرائیل کی طرف سے عمر کی پابندی کے باعث عام طور پر 70 ہزار سے 100 ہزار افراد نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں