ترکیہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ قائم ہو سکتا ہے، عراقی وزیر اعظم

عراقی کے سرکاری اخبار الا صبا نے  سودانی  کے  دورہ روس سے قبل سپوتنک سے انٹرویو کو شائع کیا

2048680
ترکیہ کے ساتھ  سیکیورٹی معاہدہ قائم ہو سکتا ہے، عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا کہ ترکیہ اور ایران کی طرح   کسی ممکنہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

عراقی کے سرکاری اخبار الا صبا نے  سودانی  کے  دورہ روس سے قبل سپوتنک سے انٹرویو کو شائع کیا۔

ترکیہ کے ساتھ تعلقات اور ایران کے ساتھ  طے پانے کی  طرح ترکیہ کے ساتھ ممکنہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے بارے میں سوال کے جواب میں، سودانی نے کہا، "ہمارے ہمسایہ  ترکیہ کے ساتھ گہرے تاریخی تعلقات استوار  ہیں۔ ہمارامشترکہ تجارتی حجم بھی کافی وسیع  ہے۔ سلامتی کے مسائل سمیت دونوں ممالک کے درمیان تمام مشترکہ مسائل اور تعلقات پر ہماری بات چیت جاری ہے۔ "ہم سیکورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹھوس طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے بھی رابطے میں ہیں۔"

عراقی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مارچ میں تہران کے ساتھ طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کے مطابق، 19 ستمبر سے ایرانی حکومت مخالف گروہوں کو غیر مسلح کر دیا گیا ہے اور وہ سرحد سے دور علاقے میں آباد ہیں۔



متعللقہ خبریں