شام۔ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے قافلے پر تین فضائی حملے

نامعلوم اصل کے جنگی طیاروں نے صوبہ دیر الزور کے البوکمال ضلع کے مشرق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے قافلے پر 3 فضائی حملے کیے

2048884
شام۔ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے قافلے پر تین فضائی حملے

عراقی سرحد کے قریب شام کے البوکمال ضلع میں دمشق انتظامیہ کے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے قافلے پر تین فضائی حملے کیے گئے۔

نامعلوم اصل کے جنگی طیاروں نے صوبہ دیر الزور کے البوکمال ضلع کے مشرق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے قافلے پر 3 فضائی حملے کیے۔

ایسا لگتا ہے کہ البوکمال میں شامی فوج کی صفوں میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی بھاری موجودگی ہے۔

3 اکتوبر کو، نامعلوم اصل کے طیاروں نے البوکمال کے مشرق میں حربیش، حری اور حمیدہ کے علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنایا۔

دیر الزور، شام عراق سرحد پر، وہ شہر ہے جو ایران سے لبنان تک زمینی رابطہ فراہم کرتا ہے۔ عراق اور اردن سے پائپ لائنیں اور تجارتی راستے بھی اسی شہر سے گزرتے ہیں۔

ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور روس کی مدد سے نومبر 2017 میں دہشت گرد تنظیم داعش کے انخلاء کے بعد دیر الزور صوبے کا مرکز اور مغرب دمشق انتظامیہ کے قبضے میں چلا گیا تھا۔

ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہ، جو دمشق انتظامیہ کی زمینی طاقت بن چکے ہیں، دیر الزور میں  ایک کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج کے ارکان دیر الزور میں واقع ایران، عراق، لبنان، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے گروہوں کی کمانڈ کرتے ہیں، جہاں سنی عرب رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں