فلسطینی انتظامیہ کی اسرائیل سے غزہ کو بجلی پانی کی ترسیل کرنے کا مطالبہ
غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کریں گے اورعلاقے کو بجلی، خوراک اور ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کی گئی پٹی کی بجلی اور پانی کی بندش کے بعد فلسطینی انتظامیہ نے فوری خوراک اور طبی سامان کی درخواست کی۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسین الشیخ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے تمام سرحدی دروازے بند کر دیے ہیں اور فلسطینی انتظامیہ سے خوراک اور طبی سامان کی فوری طور پر داخلے کی درخواست کی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کریں گے اورعلاقے کو بجلی، خوراک اور ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیل کے وزیر توانائی یسرائیل کاٹز نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی، جہاں تقریباً 20 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں، پانی کا بہاؤ منقطع کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
رفح کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز
اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں حملوں میں شدت لانے کی وجہ سے جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے