مصر میں فائرنگ کا واقعہ،3اسرائیلی شہری ہلاک

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی شہری ہلاک  ہوئے ہیں

2047873
مصر میں فائرنگ کا واقعہ،3اسرائیلی شہری ہلاک

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے مصری شہر اسکندریہ میں 3 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی شہری ہلاک  ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق، قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ شہریوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے حماس کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 26 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی اب تک تعداد 44 ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں