فلسطینی عوام کو اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، صدر فلسطین

یہ ضروری ہے کہ فلسطینی عوام کا تحفظ کیا جائے اور کہا کہ "فلسطینی عوام کو قابض افواج اور آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے۔"

2047642
فلسطینی عوام کو اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، صدر فلسطین

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس نے رام اللہ میں سینیئر سویلین اور سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی تاکہ غزہ کی ناکہ بندی سے حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے "طوفانِ اقصیٰ" آپریشن کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اجلاس میں اپنے خطاب میں عباس نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ فلسطینی عوام کا تحفظ کیا جائے اور کہا کہ "فلسطینی عوام کو قابض افواج اور آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف اپنی حفاظت کا حق حاصل ہے۔"

فلسطین کے صدر نے ہدایت کی کہ "فلسطینی عوام کے بچوں کو اسرائیلی قبضے اور آباد کار گروہوں کے جرائم کے خلاف ثابت قدمی اور مزاحمت کے ساتھ زندہ رہنے کے لیے تمام ضروری عناصر فراہم کیے جائیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں